سورۃ العاديات
بسم الله الرحمن الرحيم ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی (ف۲)
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر پتھروں سے آ گ نکالتے ہیں سُم مار کر (ف۳)
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں (ف۴)
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں
إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بے شک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکر ہے(ف۵)
وَإِنَّهُ عَلَى ذَلِكَ لَشَهِيدٌ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور بے شک وہ اس پر (ف۶) خودگواہ ہے
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور بے شک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا(تیز) ہے(ف۷)
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے (ف۸) جو قبروں میں ہیں
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور کھول دی جائے گی (ف۹) جو سینوں میں ہے
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بے شک ان کے رب کو اس دن (ف۱۰) ان کی سب خبر ہے(ف۱۱)