سورۃ التكاثر
بسم الله الرحمن الرحيم ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تمہیں غافل رکھا (ف۲)مال کی زیادہ طلبی نے (ف۳)
حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منھ دیکھا (ف۴)
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۵)
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر ہاں ہاں جلد جان جاؤ گے (ف۶)
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبّت نہ رکھتے (ف۷)
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بے شک ضرور جہنّم کو دیکھو گے (ف۸)
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر بے شک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے
ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر بے شک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہوگی (ف۹)