سورۃ قريش
بسم الله الرحمن الرحيم ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس لئے کہ قریش کو مَیل دلایا (ف۲)
إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاء وَالصَّيْفِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ان کے جاڑے اور گرمی دونوں کے کوچ میں مَیل دلایا(رغبت دلائی)
فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو انہیں چاہئے اس گھر کے (ف۳) رب کی بندگی کریں
الَّذِي أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍ وَآمَنَهُم مِّنْ خَوْفٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    جس نے انہیں بھوک میں (ف۴) کھانا دیا اور انہیں ایک بڑے خوف سے امان بخشا(ف۵)