سورۃ الناس
بسم الله الرحمن الرحيم ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تم کہو میں اس کی پناہ میں آیا جو سب لوگوں کا رب (ف۲)
مَلِكِ النَّاسِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    سب لوگوں کا بادشاہ (ف۳)
إِلَهِ النَّاسِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    سب لوگوں کا خدا (ف۴)
مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس کے شر سے جو دل میں بُرے خطرے ڈالے (ف۵) اور دبک رہے (ف۶)
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    وہ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں
مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    جن اور آدمی (ف۷)