سورۃ المطففين
بسم الله الرحمن الرحيم ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    کم تولنے والوں کی خرابی ہے
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُواْ عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    وہ کہ جب اوروں سے ماپ لیں پورا لیں
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور جب انہیں ماپ یاتول کردیں کم کردیں
أَلَا يَظُنُّ أُولَئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ایک عظمت والے دن کے لئے (ف۲)
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    جس دن سب لوگ (ف۳) ربُّ العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بے شک کافروں کی لکھت (ف۴) سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے (ف۵)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اورتو کیا جانے سجین کیسی ہے(ف۶)
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    وہ لکھت ایک مُہر کیا نوشتہ ہے (ف۷)
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس دن (ف۸) جھٹلانے والوں کی خرابی ہے
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں (ف۹)
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش (ف۱۰)
إِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے (ف۱۱) اگلوں کی کہانیاں ہیں
كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    کوئی نہیں (ف۱۲) بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے (ف۱۳)
كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ہاں ہاں بے شک وہ اس دن (ف۱۴) اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں (ف۱۵)
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا الْجَحِيمِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر بے شک انہیں جہنّم میں داخل ہونا
ثُمَّ يُقَالُ هَذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    پھر کہا جائے گا یہ ہے وہ(ف۱۶) جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۱۷)
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ہاں ہاں بے شک نیکوں کی لکھت (ف۱۸) سب سے اونچے محل علیین میں ہے(ف۱۹)
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ا ورتو کیا جانے علیین کیسی ہے (ف۲۰)
كِتَابٌ مَّرْقُومٌ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    وہ لکھت ایک مُہر کیا نوشتہ ہے (ف۲۱)
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    کہ مقرّب (ف۲۲) جس کی زیارت کرتے ہیں
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بے شک نکو کار ضرور چین میں ہیں
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تختوں پر دیکھتے ہیں (ف۲۳)
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہچانے (ف۲۴)
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    نتھری شراب پلائے جائیں گے جومُہر کی ہوئی رکھی ہے(ف۲۵)
خِتَامُهُ مِسْكٌ وَفِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس کی مُہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہئے کہ للچائیں للچانے والے (ف۲۶)
وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے (ف۲۷)
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    وہ چشمہ جس سے مقرّبانِ بارگاہ پیتے ہیں (ف۲۸)
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُواْ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بے شک مجرم لوگ (ف۲۹) ایمان والوں سے (ف۳۰) ہنسا کرتے تھے
وَإِذَا مَرُّواْ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور جب وہ (ف۳۱) ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے
وَإِذَا انقَلَبُواْ إِلَى أَهْلِهِمُ انقَلَبُواْ فَكِهِينَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    (ف۳۲) اور جب (ف۳۳) اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے (ف۳۴)
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَؤُلَاء لَضَالُّونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بے شک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں (ف۳۵)
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور یہ (ف۳۶) کچھ ان پر نگہبان بنا کر نہ بھیجے گئے(ف۳۷)
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُواْ مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو آج (ف۳۸) ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں (ف۳۹)
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں (ف۴۰)
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    کیوں کچھ بدلہ ملا کافروں کو اپنے کئے کا (ف۴۱)