سورۃ الليل
بسم الله الرحمن الرحيم
ترجمۂ کنزالایمان: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور رات کی قسم جب چھائے (ف۲)
وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى
ترجمۂ کنزالایمان: اور دن کی جب چمکے (ف۳)
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور اس (۴) کی جس نے نر و مادہ بنائے(ف۵)
إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّى
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے (ف۶)
فَأَمَّا مَن أَعْطَى وَاتَّقَى
ترجمۂ کنزالایمان: تو وہ جس نے دیا (ف۷) اور پرہیزگاری کی (ف۸)
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور سب سے اچھی کو سچ مانا (ف۹)
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى
ترجمۂ کنزالایمان: تو بہت جلد ہم اسے آسانی مہیا کردیں گے (ف۱۰)
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور وہ جس نے بُخل کیا(ف۱۱) اور بے پرواہ بنا (ف۱۲)
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور سب سے اچھی کو جھٹلایا (ف۱۳)
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى
ترجمۂ کنزالایمان: تو بہت جلد ہم اسے دشواری مہیاکردیں گے (ف۱۴)
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى
ترجمۂ کنزالایمان: اور اس کا مال اسے کام نہ آئے گا جب ہلاکت میں پڑے گا(ف۱۵)
إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَى
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک ہدایت فرمانا (ف۱۶) ہمارے ذمّہ ہے
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور بے شک آخرت اور دنیا دونوں کے ہمیں مالک ہیں
فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّى
ترجمۂ کنزالایمان: تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اس آ گ سے جو بھڑک رہی ہے
لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
ترجمۂ کنزالایمان: نہ جائے گا اس میں (ف۱۷) مگر بڑا بدبخت
الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى
ترجمۂ کنزالایمان: جس نے جھٹلایا (ف۱۸) اور منھ پھیرا (ف۱۹)
وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور بہت جلداس سے دور رکھا جائے گا جو سب سے بڑا پرہیزگار ۔
الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّى
ترجمۂ کنزالایمان: جو اپنا مال دیتا ہے کہ ستھرا ہو (ف۲۰)
وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور کسی کا اس پر کچھ احسان نہیں جس کا بدلہ دیا جائے (ف۲۱)
إِلَّا ابْتِغَاء وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى
ترجمۂ کنزالایمان: صرف اپنے رب کی رضا چاہتا جو سب سے بلند ہے
وَلَسَوْفَ يَرْضَى
ترجمۂ کنزالایمان: اور بے شک قریب ہے کہ وہ راضی ہوگا(ف۲۲)