سورۃ الزلزلة
بسم الله الرحمن الرحيم ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    جب زمین تھرتھرادی جائے(ف۲) جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے(ف۳)
وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے (ف۴)
وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور آدمی کہے اسے کیا ہوا (ف۵)
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی (ف۶)
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَى لَهَا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس لئے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا (ف۷)
يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے (ف۸) کئی راہ ہو کر (ف۹) تاکہ اپنا کیا (ف۱۰) دکھائے جائیں
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو جو ایک ذرّہ بھر بھلائی کرے اسے دیکھے گا
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور جو ایک ذرّہ بھر برائی کرے اسے دیکھے گا(ف۱۱)