سورۃ الانشقاق
بسم الله الرحمن الرحيم ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا (ف۱)
إِذَا السَّمَاء انشَقَّتْ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    جب آسمان شق ہو(ف۲)
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۳) اور اسے سزاوار ہی یہ ہے
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور جب زمین دراز کی جائے (ف۴)
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور جو کچھ اس میں ہے (ف۵) ڈال دے اور خالی ہوجائے
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور اپنے رب کا حکم سنے (ف۶) اور اسے سزوار ہی یہ ہے (ف۷)
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اے آدمی بے شک تجھے اپنے رب کی طرف (ف۸) ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا (ف۹)
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو وہ جواپنا نامۂِ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے (ف۱۰)
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا(ف۱۱)
وَيَنقَلِبُ إِلَى أَهْلِهِ مَسْرُورًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور اپنے گھر والوں کی طرف (ف۱۲) شاد شاد پلٹے گا(ف۱۳)
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاء ظَهْرِهِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور وہ جس کا نامۂِ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے (ف۱۴)
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    وہ عنقریب موت مانگے گا (ف۱۵)
وَيَصْلَى سَعِيرًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور بھڑکتی آ گ میں جائے گا
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بے شک وہ اپنے گھر میں (ف۱۶) خوش تھا(ف۱۷)
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں (ف۱۸)
بَلَى إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ہاں کیوں نہیں (ف۱۹) بے شک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے (ف۲۰)
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں(ف۲۱)
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور چاند کی جب پوراہو(ف۲۲)
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے (ف۲۳)
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو کیا ہوا ایمان نہیں لاتے (ف۲۴)
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے (ف۲۵)
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    بلکہ کافر جھٹلارہے ہیں (ف۲۶)
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    اور اللّٰہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں (ف۲۷)
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو(ف۲۸)
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ۝
ترجمۂ کنزالایمان:    مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا